روس کا کراچی گل پلازہ سانحہ پر اظہار افسوس: سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت

Russian Embassy in Pakistan Russian Embassy in Pakistan

روس کا کراچی گل پلازہ سانحہ پر اظہار افسوس: سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت

اسلام آباد (صداۓ روس)
روس کے سفارت خانے نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ ٹریڈنگ سینٹر میں پیش آنے والے شدید آتشزدگی کے المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ 17 جنوری 2026 کو سرگودھا اور گوادر میں ہونے والے جان لیوا ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ سفارت خانے کے فیس بک پیج پر جاری پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دوست و برادر عوام سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بیان روس کی جانب سے پاکستان کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات اور انسانی المیوں پر ہمدردی کی عکاسی کرتا ہے۔