روس کی سلامتی کے لیے کریمیا کی اہمیت گرین لینڈ جیسی ہے، سرگئی لاوروف

Sergey Lavrov Sergey Lavrov

روس کی سلامتی کے لیے کریمیا کی اہمیت گرین لینڈ جیسی ہے، سرگئی لاوروف

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ کریمیا روس کی سلامتی کے لیے بالکل ویسا ہی اہم ہے جیسا کہ گرین لینڈ امریکہ کے لیے ہے۔ انہوں نے 2025 میں روسی سفارت کاری کے نتائج پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کریمیا روس کی وفاقی سلامتی کے لیے گرین لینڈ سے کم اہمیت نہیں رکھتا۔
لاوروف نے مزید وضاحت کی کریمیا کے لوگوں کو گرین لینڈ کی جگہ پر رکھ دیں تو شاید بہت سی باتیں واضح ہو جائیں گی۔ مزید یہ کہ کریمیا کے لوگوں نے غیر آئینی بغاوت کے بعد ریفرنڈم کیا جب اقتدار میں آنے والے باغیوں نے روسی زبان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور کریمیا کی سپریم کونسل پر حملہ کرنے کے لیے جنگجو بھیجے۔ گرین لینڈ میں کوئی بغاوت نہیں ہوئی۔ یہ صرف اس لیے ہے جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ علاقہ امریکہ کی سلامتی کے لیے اہم ہے۔”
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے متعدد بار گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اپنے پہلے دور میں بھی انہوں نے گرین لینڈ کی خریداری کا تجویز دی تھی اور مارچ 2025 میں انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اسے الحاق کیا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف سٹیفن ملر نے بھی پہلے ڈنمارک کے اس جزیرے پر کنٹرول کے حق پر سوال اٹھایا تھا۔ گرین لینڈ ڈنمارک کا خودمختار علاقہ ہے۔ 1951 میں واشنگٹن اور کوپن ہیگن نے گرین لینڈ ڈیفنس ٹریٹی پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق امریکہ نے بیرونی جارحیت سے جزیرے کے دفاع کا عہد کیا ہے۔