ایبٹ آباد میں کئی برسوں بعد برفباری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج

Abbottabad Abbottabad

ایبٹ آباد میں کئی برسوں بعد برفباری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں نظامِ زندگی مفلوج

اسلام آباد (صداۓ روس)
خیبرپختونخوا کے بڑے حصوں میں وقفے وقفے سے شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں سڑکیں بند، بجلی کی فراہمی معطل اور شدید سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا۔ ایبٹ آباد شہر میں نو سال بعد برفباری ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا۔ ٹھنڈیانی میں کم از کم چار فٹ جبکہ نتھیاگلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ، چنگلا گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں تین سے چار فٹ تک برف پڑی۔ شدید برفباری کے باعث ایبٹ آباد مری روڈ بگنوتھر سے باریاں تک مکمل طور پر بند ہو گئی، جبکہ گلیات کی تمام رابطہ سڑکیں بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس سے مقامی افراد اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔