گوادر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات کی منظوری

donkey donkey

گوادر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات کی منظوری

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے ساحلی شہر گوادر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ گوادر نارتھ فری زون میں کام کرنے والی چینی کمپنی ہانگینگ کو چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے گدھے کے گوشت کی برآمد کے لیے باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے، جو کمپنی کی سرگرمیوں کے کامیاب آن لائن معائنے کے بعد دی گئی۔ حکام کے مطابق تمام ضروری قانونی، ریگولیٹری اور لائسنسنگ تقاضے مکمل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد گوادر میں قائم نئے سلاٹر ہاؤس سے آئندہ ہفتے برآمدات کا آغاز متوقع ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ باقاعدہ برآمدات شروع ہونے کے بعد ہر ماہ تقریباً 50 کنٹینرز چین بھیجے جائیں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ گوادر اور اس کے گرد و نواح میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مقامی سطح پر مویشیوں کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور پروسیسنگ سے منسلک شعبوں کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ پیش رفت تجارتی اور زرعی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں اسے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی روابط اور گوادر فری زون کی عملی افادیت کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement