ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

Pakistan won in Cricket Pakistan won in Cricket

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ متعدد عوامل کی بنیاد پر کیا ہے، جن میں بنگلادیش سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا جانبدارانہ فیصلہ سرفہرست ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلادیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتی تھی، اسی تناظر میں قومی ٹیم کو بطور احتجاج بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی ہدایت دی گئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئی سی سی کے طرزِ عمل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے کیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق جے شاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو عملاً انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا ہے، جس کے باعث انصاف اور برابری کے اصول شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے فیصلے کرتے وقت ایک ملک کے لیے ایک معیار اور دوسرے ملک کے لیے مختلف معیار اپنایا جاتا ہے، جو کھلی جانبداری کے زمرے میں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی جانبداری کے خلاف آواز اٹھانے اور احتجاج کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement