بریکس کو فوجی بلاک میں تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، روسی نائب وزیر خارجہ

Russian Deputy Foreign Minister Sergey Ryabkov Russian Deputy Foreign Minister Sergey Ryabkov

بریکس کو فوجی بلاک میں تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، روسی نائب وزیر خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ Sergey Ryabkov نے واضح کیا ہے کہ BRICS ایک فوجی اتحاد نہیں اور اسے عسکری بلاک میں تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برکس کو کبھی اجتماعی دفاعی ذمہ داریوں والی تنظیم کے طور پر تشکیل نہیں دیا گیا۔ Ryabkov کے مطابق، “برکس نہ تو عسکری اتحاد ہے اور نہ ہی اجتماعی سلامتی کی ایسی تنظیم جس میں مشترکہ دفاع کے وعدے شامل ہوں۔ ماضی میں بھی ایسا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور مستقبل میں بھی اسے اس مقصد کے لیے تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔” جنوبی افریقہ میں حالیہ بحری مشقوں کے حوالے سے انہوں نے وضاحت دی کہ ان میں برکس کے رکن ممالک نے خودمختار ریاستوں کی حیثیت سے حصہ لیا، یہ کسی برکس پلیٹ فارم کے تحت منعقد ہونے والی سرگرمی نہیں تھی۔

تجارتی جہازوں کے تحفظ سے متعلق سوال پر روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ برکس کے پاس اس مقصد کے لیے کوئی اجتماعی سکیورٹی میکنزم موجود نہیں۔ ان کے بقول، گروپ کی توجہ لاجسٹکس کی بہتری اور پابندیوں کے اثرات سے بہتر تحفظ جیسے شعبوں تک محدود ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ وہ ذمہ داری نہیں جو برکس نے اپنے لیے مقرر کی ہو، اس نوعیت کی سلامتی دیگر ذرائع سے یقینی بنائی جاتی ہے.

Advertisement