دنیا 2014 سے یکسر بدل گئی، دیمتری پیسکوف
ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دنیا نے نئی حقیقت میں قدم 2014 میں رکھا، دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ عالمی امور میں “نیا دور” 2014 سے شروع ہوا جب حالات نے یکسر نیا رخ اختیار کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے موجودہ عالمی مرحلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “میری رائے میں نئی گنتی 2014 کے بعد سے شروع ہونی چاہیے، کیونکہ اسی کے بعد سب کچھ بدل گیا۔” پیسکوف نے 2014 میں یورپ میں پیش آنے والے واقعات اور یوکرین میں ہونے والی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی ممالک کے کردار پر تنقید کی۔ ان کے مطابق، “یہ وہ لمحہ تھا جب ایک مخصوص حد عبور ہوئی اور ایک نئی حقیقت نے جنم لیا، جس نے ہماری جانب سے فیصلہ کن اقدامات کو ناگزیر بنا دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ انہی حالات کے تناظر میں روسی قیادت نے اپنے سابقہ شراکت داروں کے بارے میں پالیسی اور نقطۂ نظر پر نظرثانی کی۔ پیسکوف کے بقول، “صدر نے حالات کے مطابق فیصلہ کیا، جس کے بعد ہمیں اُن فریقین کے حوالے سے اپنے طریقِ کار کا ازسرِنو جائزہ لینا پڑا جنہیں ہم پہلے اپنا پارٹنر سمجھتے تھے۔”