پاکستان کی بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام ملٹری اور سول رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 23 مارچ تک بدستور بند رہیں گی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق بھارتی رجسٹریشن رکھنے والے تمام طیاروں پر ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سابقہ فیصلے کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، جس میں اب تازہ توسیع کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔