ہنگری کی یوکرین کو بجلی کی فراہمی روکنے کی وارننگ

electricity wires and poles electricity wires and poles

ہنگری کی یوکرین کو بجلی کی فراہمی روکنے کی وارننگ

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ہنگری کے وزیراعظم Viktor Orban نے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ اگر کیف نے دروژبا پائپ لائن کے ذریعے روسی تیل کی ٹرانزٹ بحال نہ کی تو ہنگری بجلی کی فراہمی معطل کر سکتا ہے۔ ہنگری کے ٹی وی چینلز پر نشر بیان میں اوربان نے کہا کہ یوکرین کو ملنے والی بجلی کا ایک اہم حصہ ہنگری سے آتا ہے، اور سپلائی بند ہونے کی صورت میں یوکرینی توانائی نظام کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اوربان نے کہا کہ اس معاملے کو سلوواکیہ پہلے ہی اٹھا چکا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہنگری بھی یہی قدم اٹھائے گا۔ انہوں نے یوکرین کی مبینہ “مخالفانہ کارروائیوں” کے جواب میں اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہنگری نے یوکرین کو ڈیزل ایندھن کی فراہمی روک دی ہے۔ ہنگری کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ European Union کے مجوزہ 90 ارب یورو کے “فوجی قرضے” کو بھی بوڈاپیسٹ نے بلاک کیا ہے، جسے انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ کے تناظر میں ضروری قرار دیا۔