محاذ پر موجود افواج روس کے لیے مضبوطی سے کھڑی ہیں، صدر پوتن

Russian Military Russian Military

محاذ پر موجود افواج روس کے لیے مضبوطی سے کھڑی ہیں، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے زون میں تعینات روسی فوجی منظم، مربوط اور مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور “روس کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہیں”۔ یہ بات انہوں نے کریملن میں “ہیروز آف رشیا” کو ریاستی اعزازات پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ محاذ پر موجود کمانڈرز، افسران اور خصوصی و آپریشنل یونٹس کے اہلکاروں کی “مہارت، جرات اور ذاتی بہادری” نے انتہائی شدید محاذی شعبوں میں جارحانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور کامیاب تکمیل کو ممکن بنایا۔ انہوں نے اعزاز پانے والے فوجیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات نے روسی افواج کی پیش قدمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ روسی صدر نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ روس “اپنے مستقبل، خودمختاری، سچائی اور انصاف” کے لیے لڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے افواج کا کردار فیصلہ کن ہے۔