آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا گیا

Mojtaba Khamenei Mojtaba Khamenei

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر نامزد کر دیا گیا

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران کی مجلس خبرگان نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کریں اور موجودہ مشکل حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھیں۔ مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور استحکام انتہائی ضروری ہے۔ اس سے قبل سینئر عالم دین آیت اللہ احمد علم الہدیٰ نے بیان دیا تھا کہ سپریم لیڈر کا باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔ عرب میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ مجلس خبرگان کے اکثریتی ارکان مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان میں تاخیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے تھی۔

برطانوی ٹی وی چینلز نے بھی تصدیق کی کہ مجلس خبرگان نئے سپریم لیڈر پر متفق ہو گئی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کے نئے سپریم لیڈر منتخب ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے فارسی زبان میں بیان جاری کرتے ہوئے نئے ایرانی رہبر معظم کو دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی فوج خامنہ ای کے جانشین کے تعاقب میں ہے۔