امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی ہیں، سوئٹزرلینڈ
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
سوئٹزرلینڈ کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ ان کے مطابق سوئس فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ عالمی قوانین کے منافی ہے اور یہ طاقت کے استعمال پر عائد پابندی کی بھی خلاف ورزی قرار پاتا ہے۔ سوئس وزیرِ دفاع نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر لڑائی بند کی جائے اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں اور اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ دوسری جانب جرمنی اور اسپین بھی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مخالفت کر چکے ہیں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔