لاہور میں یومِ شہادتِ حضرت علی علیہ السلام پر مرکزی جلوس برآمد

Mola Ali shahadat Mola Ali shahadat

لاہور (صداۓ روس)

لاہور میں یومِ حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں ہے۔ مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی موچی دروازے سے برآمد ہوا تھا اور نماز مغرب سے پہلے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے روٹ اور ملحقہ شاہراہوں پر کینٹینرز لگا کر عام ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ سرکلر روڈ، اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ، اور موچی گیٹ کی جانب عام ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے براہِ راست نگرانی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ علیؓ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تمام جلوس و مجالس کے حفاظتی اقدامات کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ پولیس افسران جلوس و مجالس کی تکمیل تک نگرانی جاری رکھیں اور مساجد میں معتکفین کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں۔