کینیڈا کا ایران جنگ میں حصہ لینے سے انکار

Mark Carney Mark Carney

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ایران جنگ کے حوالے سے اپنے ملک کا واضح مؤقف پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ کینیڈا کا مؤقف بالکل واضح ہے، تاہم وہ ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکنے کی ضرورت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ مؤقف تلاش کریں گے۔

دوسری جانب، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی جنگ کے خاتمے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رجیم اور امریکا کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ایران کے آئینی حقوق تسلیم کیے جائیں۔ ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے اور مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ ایران پر کوئی جارحیت نہیں کی جائے گی۔