وفاقی ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ، عملدرآمد شروع

Pakistani cash Pakistani cash

اسلام آباد (صداۓ روس)

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت کے بعد وفاقی محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ حکام نے پہلے ہی عملدرآمد کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، جس سے ملازمین عید کی خوشیوں سے قبل اپنی تنخواہیں حاصل کر سکیں گے۔