فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دی گئی تو امریکی قیدیوں کو بھی پھانسی دیں گے, ایران

Ebrahim Zolfaqari Ebrahim Zolfaqari

ماسکو (صداۓ روس)

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق ایران نے سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر اسرائیل اپنے نئے سزائے موت کے قانون کے تحت فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دے گا تو علاقے بھر میں اسرائیل اور امریکہ سے منسلک قیدیوں کے ساتھ بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا قانون منظور کرنے کے اقدام پر عالمی سطح پر شدید غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی خطے میں خطرناک اثرات پیدا کر سکتی ہے اور صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔