ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
انڈونیشیا میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر مغربی کلیمنتن صوبے میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔