سٹارمر کا استعفیٰ برطانیہ کے لیے بہترین آپشن، روسی خصوصی ایلچی

Kirill Dmitriev Kirill Dmitriev

ماسکو (صداۓ روس)

روس کے صدارتی خصوصی ایلچی برائے سرمایہ کاری اور معاشی تعاون اور روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او کرل دمتریوف نے برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ برطانیہ کے لیے بہترین راستہ ہے۔ کرل دمتریوف نے X (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ “سٹارمر اور برطانیہ کے لیے ایک ہی لائن ہے جو مدد کر سکتی ہے: ‘استعفیٰ دو’”۔ ان کا یہ بیان برطانوی سفارت کار پیٹر مینڈلسن اسکینڈل سے متعلق سٹارمر کی لیک شدہ تقریروں کے ڈرافٹس پر سامنے آیا۔ مینڈلسن کو فروری 2025 میں امریکہ کا برطانوی سفیر مقرر کیا گیا تھا، لیکن امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین سے ان کے روابط کی نئی معلومات سامنے آنے پر ستمبر 2025 میں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سٹارمر اس تقرری پر متعدد بار معذرت کر چکے ہیں۔ مینڈلسن برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کے سب سے بااثر رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔