چین کے ساتھ ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے، ٹرمپ

Trump and Xi Jinping Trump and Xi Jinping

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو “بہت مضبوط” قرار دیا ہے۔ بیجنگ میں شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا، “وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کا میں بہت احترام کرتا ہوں۔ ہم ایک دوسرے کو تقریباً 12 سال سے جانتے ہیں۔ یہ ایک لمبا عرصہ ہے اور ہم نے بہت سے ایسے مسائل حل کیے ہیں جنہیں دوسرے لوگ حل نہیں کر پاتے تھے۔ ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے۔” ٹرمپ نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔