امریکہ نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی منسوخ کر دی

US army US army

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکہ نے ایران پالیسی پر یورپی اتحادیوں کے ساتھ بڑھتے تناؤ کے باعث پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ پینٹاگون نے یہ فیصلہ اچانک کیا جبکہ 2nd آرمرڈ بریگیڈ کے کچھ فوجی، ابرامز ٹینک اور بریڈلی فائٹنگ گاڑیاں پہلے ہی پولینڈ پہنچ چکے تھے یا راستے میں تھے۔ امریکی فوج کے ایکٹنگ چیف آف سٹاف جنرل کرسٹوفر لانیو نے کانگریس کو بتایا کہ یورپی کمانڈ کے سربراہ کو فورس کم کرنے کی ہدایت مل چکی تھی۔ پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے اس فیصلے کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہ فیصلہ صرف لاجسٹک نوعیت کا ہے۔ دفاع کے وزیر ولادسلاو کوسینیاک کامش نے کہا کہ یہ یورپ میں امریکی فوج کی موجودگی میں پہلے سے طے شدہ تبدیلی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پولینڈ میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی گردش کی بنیاد پر تعینات ہیں۔ حال ہی میں امریکہ نے جرمنی سے بھی 5 ہزار فوجی واپس بلا لیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پالیسی پر یورپی اتحادیوں بالخصوص جرمنی، اسپین اور اٹلی سے شدید ناراض ہیں۔