اسلام آباد (صداۓ روس)
عیدالاضحیٰ کے قریب آنے کے ساتھ ہی لاہور سمیت ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگ گئی ہیں۔ لاہور میں شاہ پور کانجراں، کاہنہ اور سگیاں پل سمیت اہم مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ تاہم بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ خریداروں کی تعداد کم ہے اور لوگ زیادہ تر قیمت پوچھ کر واپس جا رہے ہیں۔ روایت کے مطابق اس بار بھی بڑے جانوروں (گائے اور بھینس) کی قربانی زیادہ متوقع ہے، جبکہ چھوٹے جانوروں (بکرے) کی مہنگائی کی وجہ سے طلب کم ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات 26، 27 اور 28 مئی تک ہوں گی۔