ماسکو (صداۓ روس)
روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (فیڈریشن کونسل) نے بدھ کو ایک اہم بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت روسی فوج کو بیرون ملک گرفتار، مقدمہ چلائے جانے یا دیگر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والے روسی شہریوں کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ بل کے مطابق روسی صدر کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں (جن کی روس کوئی قانونی حیثیت نہیں دیتا) کی کارروائی سے روسی شہریوں کو بچانے کے لیے فوجی دستے بھیج سکیں۔ بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر کے ہدایت پر روسی سرکاری ادارے غیر ملکی ریاستوں کی جانب سے گرفتاری، مقدمہ چلانے یا دیگر عدالتی اقدامات کا سامنا کرنے والے روسی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں گے۔