اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان ریلوے نے فیول کے بڑھتے اخراجات اور مالی بچت کے لیے 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بند کی جانے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پاسنجر، ماروی ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریس، موئن جو دڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ ان ٹرینوں کو تاحکمِ ثانی بند رکھا جائے گا۔ فیصلے کی وجہ فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بعض روٹس پر مسافروں کی کم تعداد بتائی جا رہی ہے۔