ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
وزارتِ توانائی نے ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے موجودہ ریلیف پالیسی ختم کرنے یا اس میں کوئی تبدیلی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت کم آمدنی والے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور 200 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی سبسڈی جاری رہے گی۔ اس سے قبل بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت غیر ہدف شدہ سبسڈی ختم کی جا سکتی ہے، تاہم وزارت نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق فی الحال کم استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ بنیاد پر ریلیف دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے بجلی کے بل نسبتاً کم رہتے ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹری بیوشن کمپنیاں میٹرز کی جانچ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سبسڈی کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔