پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ

Trump Trump

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3 کروڑ افراد کو بچایا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد تک تھی، سمجھ سے بالا ہے کہ کوئی یہودی ڈیموکریٹ کو ووٹ کیسے دے سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ہماری تقریباً تمام ضروری شرائط ماننے پر آمادہ ہو گیا ہے۔