بھارت میں وی پی این پر سخت کنٹرول کا منصوبہ

VPN VPN

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

بھارت حکومت ملک میں کام کرنے والے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس وی پی این کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک قانونی فریم ورک متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ نئے اقدامات کے تحت وی پی این فراہم کرنے والوں کو مقامی آفس قائم کرنا اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا حل کرنے کے لیے کمپلائنس آفیسر مقرر کرنا لازمی ہوگا۔
وی پی این فراہم کرنے والوں کے مقامی اہلکاروں کے لیے سزا کے طور پر قید کی سزا بھی ممکن ہے اگر وہ ہدایات کی پابندی نہ کریں۔ وی پی این ڈیٹا کو انکرپٹ کرتے ہیں اور آن لائن گمنامی فراہم کرتے ہیں جس سے صارفین حکومت کی نگرانی سے بچ سکتے ہیں۔ تاہم ان کا استعمال دھوکہ بازوں اور سائبر جرائم پیشہ افراد بھی کرتے ہیں۔ یہ اقدام بھارت کی حالیہ ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کے خلاف کارروائیوں کے بعد اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ 2022 میں انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (Cert-In) نے وی پی این فراہم کرنے والوں سے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔