ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل گالوزن نے کہا ہے کہ کیئف روس کی فوج کی کامیاب پیش قدمی کے درمیان بیلاروس کو جاری تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے تاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہاں، آپ بالکل درست کہہ رہے ہیں” جب ان سے پوچھا گیا کہ سرحدی تناؤ کیا کیئف کی بیلاروس کو تنازع میں گھسیٹنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بریانسک ریجن میں حالیہ واقعات بھی اسی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ کیئف علاقائی حالات کو ہینڈل کر کے مغربی یورپی ممالک کو روس اور بیلاروس کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گالوزن نے زور دیا کہ ماسکو اور منسک دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان سلامتی معاہدے کے تحت مکمل اقدامات کرنے کی تیاری کر رکھی ہے اگر کیئف کی اشتعال انگیزی جاری رہی۔