وینزویلا کے تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4,110 سے تجاوز کرگئی

Dead Dead

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگس نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4,118 ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق 16,740 افراد زخمی جبکہ 17,907 بے گھر ہو گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں 190 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں جبکہ 856 کو شدید نقصان پہنچا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 6,462 افراد کو بچایا گیا، جبکہ 29,966 افراد کا ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات میں علاج کیا گیا۔ اب تک 86,794 خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے اور متاثرین میں 9,766 ٹن خوراک تقسیم کی گئی ہے۔ یہ تباہ کن زلزلہ 24 جون کی شام کو وینزویلا میں آیا تھا۔ شدت 7.2 اور 7.5 کے دو جھٹکے 40 سیکنڈ کے وقفے سے ریکارڈ کیے گئے، جن کا مرکز ریاست یاراکوئے میں ایک دوسرے سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔