ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا شاندار فائنل نیویارک کے نیوجرسی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے پہلے منٹ میں فیران ٹوریز نے اسکور کیا، جس نے اسپین کو شاندار فتح دلائی۔
پورے میچ میں اسپین کے کھلاڑیوں نے ارجنٹائن کے خلاف اؤٹ کلاس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ارجنٹائن کے گول کیپر مارٹینز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے، لیکن آخر کار وہ فیران ٹوریز کے شاندار شاٹ کو روکنے میں ناکام رہے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ارجنٹائن کے کھلاڑی فرنانڈیز کو رف کھیل کے باعث ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر کر دیا گیا۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا۔ اسپین نے پانچویں منٹ میں حملہ کیا اور لامین یامال کی شاندار ٹرائی کی، لیکن مارٹینز نے گول روک لیا۔ مقررہ وقت میں اسپین نے درجن بھر سے زیادہ حملے کیے لیکن مارٹینز کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے گول نہ ہو سکا۔ اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی بغیر گول کے ختم ہوا، لیکن دوسرے ہاف کے پہلے منٹ میں فیران ٹوریز نے خوبصورت گول کرکے اسپین کو 1-0 کی فتح دلائی۔
اسپین کی ٹیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ورلڈ کپ ٹرافی وصول کی اور جیت کا جشن منایا۔ ارجنٹینا کی ٹیم نے صدر ٹرمپ سے چاندی کے تمغے وصول کیے، جہاں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی میڈل وصول کرنے کے بعد جذباتی ہو گئے۔ اسپین کے پاو کوبارسی کو ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ اسپین کے اونائی سائمن کو بہترین گول کیپر کا اعزاز ملا۔ عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی کپتان کلیان ایمباپے نے ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ گول کرکے گولڈ بوٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ اسپین نے اس ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 7 میچوں میں مخالف ٹیم کو کوئی گول نہ کرنے کا ریکارڈ بنایا اور پورے ٹورنامنٹ کے 8 میچوں میں صرف 1 گول کھایا۔ اسپین مردوں اور خواتین کا ورلڈ کپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ فائنل میچ دنیا بھر میں شائقین نے دیکھا۔ کراچی میں کئی مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی گئیں جہاں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ، نیویارک کے سینٹرل پارک اور ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں بھی ہزاروں افراد نے جمع ہو کر یہ تاریخی فائنل دیکھا۔