ماسکو ریجن میں ڈرون حملے سے پانچ ہلاک، چھ زخمی

Russian Hospital Russian Hospital

ماسکو (صداۓ روس)

ماسکو علاقے میں رات گئے ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ گورنر آندرے ووروبیوف نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت فضائی دفاعی افواج نے ماسکو علاقے میں ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی، تاہم جانی نقصان ہوا۔

گورنر کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ تمام متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔