جولائی میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن زون میں 600 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول

Russian Military Russian Military

ماسکو (صداۓ روس)

روسی فوجیوں نے جولائی میں خصوصی آپریشن زون میں تقریباً 570 مربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کیا، جو جون کے مقابلے میں 200 مربع کلومیٹر زیادہ ہے۔ فوجی ماہر آندرے ماروچکو نے اپنے وی کونٹاکٹ پیج پر لائیو براڈکاسٹ کے دوران یہ اطلاع دی۔ ماروچکو نے بتایا کہ اس مہینے 32 بستیاں روسی افواج کے کنٹرول میں آئیں، جن میں زیادہ تر خارکیف علاقے میں تھیں جہاں روسی فوج نے 12 بستیاں آزاد کرائیں۔ ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک میں 11 بستیاں روسی افواج کے کنٹرول میں آئیں۔ فوجی ماہر نے بتایا کہ بیٹل گروپ نارتھ نے سب سے زیادہ 11 بستیاں آزاد کرائیں اور جولائی میں خصوصی فوجی آپریشن زون میں علاقوں کو آزاد کرانے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔