رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے ماسکو میں چار روزہ بین الاقوامی فورم

رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے ماسکو میں چار روزہ بین الاقوامی فورم رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے ماسکو میں چار روزہ بین الاقوامی فورم
رضاکارانہ خدمات کے فروغ کے لیے ماسکو میں چار روزہ بین الاقوامی فورم

ماسکو (صدائے روس) روس کے دارالحکومت ماسکو میں 10 سے 13 اگست 2026 تک بین الاقوامی فورم برائے رضاکارانہ اقدامات ’’Меридианы доброй воли — نیکی کے میریڈیئنز‘‘ نیشنل سینٹر ’’روسیا‘‘ میں منعقد ہوگا۔

فورم کا انعقاد پولیٹیکل سائنس سینٹر ’’شمال–جنوب‘‘ (Север–Юг) کر رہا ہے، جبکہ اسے دولتِ مشترکہ آزاد ریاستوں (CIS) کے رکن ممالک کے بین الریاستی فنڈ برائے انسانی تعاون کی حمایت حاصل ہے۔

منتظمین کے مطابق فورم کا بنیادی مقصد CIS ممالک کے درمیان انسانی اور سماجی تعاون کو فروغ دینا، رضاکار تنظیموں اور نوجوانوں کے مابین پائیدار روابط قائم کرنا، رضاکارانہ سرگرمیوں کے کامیاب تجربات کا تبادلہ اور مشترکہ سماجی منصوبوں کی تیاری ہے۔

فورم میں روس، آرمینیا، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان سے نوجوان رہنما، رضاکار تنظیموں اور سماجی اداروں کے سربراہان، سرکاری نمائندے، سول سوسائٹی، ماہرین اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

چار روزہ پروگرام میں پلینری ڈائیلاگ، عملی سیشنز، ماسٹر کلاسز، کیس سیشنز، فورسائٹ اور پروجیکٹ لیبارٹریز شامل ہوں گی۔ شرکاء نوجوان قیادت، بین الاقوامی رضاکارانہ سرگرمیوں، سول سوسائٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال، ماحولیاتی و طبی رضاکارانہ خدمات، تاریخی یادداشت کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

فورم میں لیلا بادالوا، انژیلیکا تراپیزنیکووا، اسول مولدوکماتووا، جہانگیر ممدوف، رستم کائیرییف، یلینا گوروخووا، یانا فیتیسووا، یلیزاویتا ایواسینکو، پولینا گیراسکینا اور وکٹوریا لیوکینا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور مقررین کی شرکت متوقع ہے۔

فورم کے دوران مختلف ممالک کے شرکاء کو روسی اور بین الاقوامی رضاکارانہ منصوبوں کے کامیاب تجربات سے آگاہ ہونے کے ساتھ مشترکہ منصوبے تیار کرنے، پیشہ ورانہ روابط قائم کرنے اور مستقبل میں تعاون کے نئے شعبوں کا تعین کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

فورم کے اختتام پر ’’نیکی کے میریڈیئنز — 2026: شراکتی اقدامات کا نقشہ‘‘ منظور کیے جانے کی توقع ہے، جس میں CIS ممالک کی رضاکار تنظیموں کے درمیان مستقبل کے تعاون، مشترکہ منصوبوں اور تجربات کے تبادلے کی ترجیحات اور عملی طریقۂ کار شامل ہوں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فورم CIS ممالک کے درمیان انسانی روابط، نوجوانوں کے تعاون اور رضاکارانہ سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔