ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
کولمبیا میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 319 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 260 افراد لاپتہ ہیں۔ نیشنل یونٹ فار ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ 319 افراد ہلاک، 4,469 زخمی، 260 لاپتہ اور 364 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 549 جانوروں کو بھی ریسکیو کیا گیا۔ تازہ ترین سرکاری اپ ڈیٹ کے مطابق زلزلے میں تقریباً 31,000 مکانات تباہ اور 151,995 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ 10 اگست کو کولمبیا کے مغربی چوکو علاقے میں سان جوس ڈیل پالمار کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے 15 محکمہ جات کو متاثر کیا۔ اس سے قبل اموات کی تعداد 312 بتائی گئی تھی۔