ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں ترکی کی فوجی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا، کیونکہ یہ اسرائیل کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام اور ترکی کو ان کا پیغام سمجھ نہیں آیا، اس لیے انہوں نے اسے مزید واضح کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ شام میں ترکی کی فوجی موجودگی اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اسرائیل اسے برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔