قازقستان کے پارلیمانی انتخابات میں پانچ جماعتوں کو کامیابی، ایگزٹ پولز کے نتائج

Kazakhstan elections Kazakhstan elections

آستانہ (صداۓ روس)

قازقستان میں نئی یک ایوانی پارلیمان کے انتخابات کے لیے ایگزٹ پولز کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق پانچ جماعتیں پانچ فیصد ووٹوں کی حد عبور کرکے پارلیمان میں نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ سب سے بڑی جماعت عدالت 70 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ایگزٹ پولز کے نتائج کے مطابق عدالت کو 70.7 فیصد ووٹ ملے، جبکہ عویل کو 6.4 فیصد، ریسپبلیکا کو 5.5 فیصد، اق جول کو 5.4 فیصد اور نیشنل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو 5 فیصد ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی 3.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچ فیصد کی حد عبور کرنے میں ناکام رہی، جبکہ بیتاق پارٹی کو صرف 1.2 فیصد ووٹ ملے۔

قازقستان میں اتوار کو نئی یک ایوانی پارلیمان کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں سات جماعتوں نے 545 امیدواروں کو میدان میں اتارا۔ ملک میں 12.6 ملین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ سنٹرل الیکشن کمیشن کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ 74.19 فیصد رہا۔