یوکرین کے لیے یورپی کمیشن کی مزید امداد کی منظوری

EU EU

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

یورپی کمیشن نے یوکرین کے لیے مزید 7.12 ارب ڈالرز کی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین کا کہنا ہے کہ یہ امداد یوکرین کے دفاع اور فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔ وانڈرلین نے کہا کہ روسی حملوں میں شدت کے پیشِ نظر یورپ یوکرین کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یوکرین کو ہر وہ چیز فراہم کی جائے گی جس کی اسے ضرورت ہوگی۔ یہ امداد یوکرین کو جاری جنگ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گی۔