ترکیہ کا مشرق وسطیٰ میں کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں، اردوان کا بیان

Turkish President Recep Tayyip Erdogan Turkish President Recep Tayyip Erdogan

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کا مشرق وسطیٰ میں کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے اور وہ صرف خطے میں امن چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا مشن اپنے ارد گرد امن کا ماحول برقرار رکھنا ہے۔ اردوان نے کہا کہ ہمارے خطے کے لیے خونریز منظرنامے تیار کیے جا رہے ہیں، لیکن اللہ کی مدد سے ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں یہ بتانے کا حق نہیں رکھتا کہ ہمیں کس راستے پر چلنا چاہیے، اور ترکیہ اپنے مفادات کا دفاع کرتا رہے گا۔ یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی اس وارننگ کے جواب میں سامنے آیا ہے کہ تل ابیب شام میں ترکیہ کی فوجی موجودگی کو برداشت نہیں کرے گا۔ اس سے قبل اسرائیل نے 18 اگست کو شام کے صوبہ ادلب میں ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا تھا۔