ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کو جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ اطلاعات بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے لبنان کے المنار ٹی وی پر انٹرویو کے دوران ان اطلاعات کو مسترد کر دیا۔ اس سے قبل ایرانی سرکاری ٹی وی پر ایک ویڈیو نشر ہوئی تھی جس میں 20 سالہ بیرن ٹرمپ کے قتل پر 10 ملین ڈالر کا انعام مقرر کرنے کا ذکر کیا گیا تھا، جبکہ ویڈیو میں ٹرمپ ٹاور، بیرن کے اسکول اور دیگر مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔