ایران کی اجازت کے بغیر کوئی جہاز ہرمز سے نہیں گزر سکتا، وزارت خارجہ

Strait of Hormuz Strait of Hormuz

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہے اور امریکا کے یہ دعوے کہ جہاز آزادانہ گزر سکتے ہیں، بالکل جھوٹے ہیں۔ غریب آبادی نے کہا کہ اگر کوئی جہاز گزرتا ہے تو وہ یقینی طور پر ایران کی ہم آہنگی اور اجازت سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے عمان کے ساتھ گزرنے کے انتظامات پر سمجھوتہ کر لیا ہے، لیکن آبنائے اس وقت تک نہیں کھلے گا جب تک امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا نے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر مشترکہ حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے میزائل اور ڈرون حملے کیے اور آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

18 جون کو امریکا اور ایران نے جنگ ختم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جس کے تحت 60 دنوں میں حتمی معاہدے تک پہنچنا تھا، لیکن گزشتہ ماہ کشیدگی کے باعث مذاکرات کی قسمت غیر یقینی ہے۔