پوتن اور علییف کا ٹیلیفونک رابطہ، ماسکو باکو تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

Putin Putin

ماسکو (صداۓ روس)

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے آذربائیجانی ہم منصب الہام علییف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دو طرفہ تعاون کے موجودہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ کریملن کی پریس سروس نے بتایا کہ دونوں سربراہان نے تجارتی، اقتصادی اور انسانی ہمدردی کے تعاون کے متعدد اہم معاملات پر گفتگو کی۔ کریملن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر دو طرفہ رابطوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا.