اے آئی کے انسانیت کو ختم کرنے کا 10 فیصد سے زیادہ امکان، محقق کا انتباہ

human eye human eye

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

اینتھروپک کے ایک سینئر محقق نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دس سالوں میں اے آئی کے انسانیت کو ختم کرنے کا امکان 10 فیصد سے زیادہ ہے، کیونکہ طاقتور نظام انسانی کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ایون ہیوبنگر، جو جدید اے آئی نظاموں کو انسانی مفادات کے مطابق بنانے پر کام کرتے ہیں، نے یہ جائزہ اینتھروپک کے ساتھی محقق جیکب کاکسن کے استعفیٰ کے بعد دیا، جنہیں خدشہ تھا کہ بڑی ٹیک کمپنیاں ایسے نظاموں کی طرف بڑھ رہی ہیں جنہیں وہ قابو میں نہیں رکھ سکیں گی۔ ہیوبنگر نے کہا کہ ہم واقعی یقین رکھتے ہیں کہ اے آئی تمام انسانوں کو مار سکتی ہے، اور ان کے خیال میں اگلی دہائی میں اس کا امکان 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینتھروپک اپنی پوری کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے پاس سپر انٹیلیجنس کو محفوظ طریقے سے کنٹرول کرنے کا منصوبہ نہیں ہے۔ کاکسن، جو پہلے اوپن اے آئی میں کام کرتے تھے، نے کہا کہ وہ دونوں کمپنیوں پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ تہذیبی خطرات کو نظرانداز کر کے خود کو بہتر بنانے والی سپر انٹیلیجنس کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ 2027 کے آخر تک صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے، اور مضبوط حفاظتی پروگراموں والی کمپنیاں بھی دوڑ میں پھنسی ہوئی ہیں۔دونوں کمپنیاں کہتی ہیں کہ وہ خطرات کو سنجیدگی سے لیتی ہیں اور حفاظتی اقدامات میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔