الجیریا کا متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

Emirates plane Emirates plane

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

الجیریا کی قومی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الجیریا نے مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے متحدہ عرب امارات کے رجسٹرڈ تمام شہری اور فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے، چاہے وہ آمد ہوں یا روانگی۔ جاری بیان کے مطابق الجزائر کے ہواری بومدین بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے متحدہ عرب امارات کی شہری تجارتی پروازوں کو استثنیٰ دیا جائے گا۔ یہ پروازوں 2026 کے آخر میں متعلقہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے تک جاری رہ سکیں گی۔ جمعرات کو الجیریا کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے اس نے اشتعال انگیز اور دشمنانہ اقدامات قرار دیا۔ وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ دو طرفہ تعلقات کے تحفظ کے لیے تمام سفارتی اقدامات ختم ہونے کے بعد کیا گیا۔