بیجنگ میں ڈرون پر مکمل پابندی، شہریوں کو نومبر تک مہلت

Drone Drone

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

بیجنگ میں ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ نئے قوانین کے تحت 15 نومبر سے بیجنگ کے پورے علاقے میں ڈرون رکھنا، ذخیرہ کرنا اور اڑانا سب ممنوع ہوگا ۔ بیجنگ کی میونسپل حکومت نے کہا کہ یہ فیصلہ “دارالحکومت کی سلامتی” کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ گزشتہ جون میں ایک چھوٹے طیارے کے شہر کی بلند ترین عمارت سے ٹکرانے کے واقعے کے بعد فضائی تحفظ کے خدشات بڑھ گئے تھے ۔ شہریوں کو ڈرون کے حوالے سے چار آپشن دیے گئے ہیں: وہ اپنے ڈرون خود شہر سے باہر لے جا سکتے ہیں، حکومت کے مقرر کردہ مراکز پر بیچ سکتے ہیں، انہیں ضائع کر سکتے ہیں، یا کورئیر کے ذریعے شہر سے باہر بھیج سکتے ہیں ۔ حکام کے مطابق 15 نومبر کے بعد بھی ڈرون رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ان کے ڈرون ضبط کیے جا سکتے ہیں اور جرمانے بھی عائد ہو سکتے ہیں ۔ تاہم تعلیمی اداروں، تحقیقی مراکز، دفاعی اداروں اور زرعی مقاصد کے لیے مخصوص استثنیٰ موجود ہے، جس کے لیے حفاظتی جائزے کے بعد اجازت دی جا سکتی ہے ۔