ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے بیجنگ ژیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب میں کہا ہے کہ چین ایک زیادہ مؤثر اور متوازن سلامتی ڈھانچے کی تعمیر کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ایک متوازن، مؤثر اور مستحکم علاقائی سلامتی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈونگ نے مزید کہا اسے تمام ممالک کے جائز سلامتی خدشات کو دور کرنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیا سلامتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو بھی مدنظر رکھے۔