ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت میں مزید کمی دیکھی گئی ہے، جہاں گزشتہ روز صرف نو مال بردار جہازوں نے گزر کیا۔ شپنگ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق ایک روز قبل ۱۴ جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا تھا، جبکہ گزشتہ دس روز کی اوسط تقریباً ۱۸ جہاز رہی ہے۔ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ روز گزرنے والے نو جہازوں میں سے آٹھ آبنائے ہرمز سے باہر نکلے جبکہ ایک جہاز اندر داخل ہوا۔ آبنائے ہرمز سے باہر جانے والے آٹھ جہازوں میں ایک بہت بڑا گیس بردار جہاز اور ایک خام تیل بردار سپر ٹینکر بھی شامل تھے۔