ٹرمپ کا یوکرین میں صدر تبدیل کرنے کے بعد اب انتخابات کا مطالبہ

Trump and Zelensky Trump and Zelensky

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ واشنگٹن کے قریب اینڈریوز ایئر فورس بیس پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، جہاں وہ ٹینیسی سے وائٹ ہاؤس واپس آ رہے تھے، صدر ٹرمپ نے کہا میرا خیال ہے کہ انہیں (ولودیمیر زیلنسکی) انتخابات کرانے چاہئیں، اور وہ اس معاملے کو کئی بار حل کر سکتے تھے۔ انہیں انتخابات کرانے چاہئیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین کے لیے اپنا صدر تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد اب انہوں نے انتخابات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ جاری ہے۔