ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اپنے غیر ہنگامی اسٹاف کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ غیر ہنگامی اسٹاف اور ان کے اہلِ خانہ 23 اکتوبر سے سعودی عرب چھوڑ دیں۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ہوائی اڈوں، شہری علاقوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔