صدر پوتن نے زیلینسکی سے بات کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ ماسکو آ سکتے ہیں, کریملن

Yury Ushakov Yury Ushakov

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے ویستی کے رپورٹر پاول زاروبن کو بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ولادیمیر زیلینسکی سے بات کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ جب اوشاکوف سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اگر زیلینسکی فون کریں تو پوتن جواب دیں گے یا نہیں، تو انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ ضرور جواب دیں گے، پوتن نے کبھی بات کرنے سے انکار نہیں کیا۔ تاہم اوشاکوف نے زور دیا کہ اگر زیلینسکی روسی رہنما سے روبرو بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ماسکو تشریف لا سکتے ہیں۔ کریملن معاون نے زور دیا کہ زیلینسکی مختلف ذرائع سے اشارے بھیج رہے ہیں، اگر وہ واقعی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ماسکو آنے کی آزادی ہے۔