ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران تنازع کے دوران پاکستان میں اپریل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 اپریل 2026 کو پیٹرول 458 روپے اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر تک جا پہنچا تھا۔ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پاکستان نے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے۔ پیٹرولیم پالیسی میں تبدیلیاں اور بنیادی نوعیت کی اصلاحات کی گئیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں۔ آج 18 نومبر کو پیٹرول کی قیمت 325 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 اپریل کی بلند ترین قیمتوں کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت میں 133 روپے فی لیٹر کمی آ چکی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 162 روپے فی لیٹر کمی ہو چکی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیول سبسڈی اسکیم کے تحت بھی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ فیول سبسڈی اسکیم سے تمام موٹر سائیکل مالکان و صارفین مستفید ہو رہے ہیں۔ رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کے مالکان بھی اس ریلیف سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ریلیف اسکیم اب تک ایک کروڑ 60 لاکھ مستحقین تک پہنچ چکی ہے۔ روزانہ مزید صارفین اس میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔