ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ڈنمارک روسی شہریوں کو کم ویزے جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈینش نشریاتی ادارے ٹی وی 2 کے مطابق وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے یہ بات کہی۔راسموسن نے کہا کہ پابندیاں غیر ضروری، غیر اہم سفر کے لیے ویزوں پر لاگو ہوں گی اور انہوں نے یورپی یونین کے ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈنمارک روس سے منسلک جہازوں کو داخلے کی اجازت دینے کی اپنی ذمہ داری ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سے قبل راسموسن نے اعلان کیا تھا کہ ڈنمارک روس کے فوجی اتاشی کو ملک بدر کر رہا ہے۔